Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سپر_ مون

بدھ کی شب ٹیوٹر پر ”سپر مون“ ہی چھایا رہا۔
ادبن الاسد ٹویٹ کرتے ہیں : سپر مون دیکھئے اور سمجھ لیں کہ ایسا 152سال میں ہوتا ہے۔
ناسا کا بیان تھا کہ اب سپر مون،مکمل چاند گرہن اور بلیو مون 31جنوری 2037ءکو ہوگا۔ اپنے کیلنڈر پر نشان لگادیں۔
کیرتی بھگت ٹویٹ کرتی ہیں : ہم اتنے خوش قسمت ہیںکہ ہمیں یہ سپر مون دیکھنے کو ملا۔
احمد خان کا کہناتھا: سپر مون اُس وقت ہوتا ہے جب چاند ہمارے کرہ ارض کے بالکل قریب ہوتا ہے۔ جب مہینے میں دوسرا بڑا چاند ہوا تو اسے بلیو مون کہتے ہیں۔بلڈ مون ایسے چاند کو کہتے ہیں جب چاند گرہن کے دوران چاند پر زمین کا سرخ سایہ پڑتا ہے۔
مارک نامی نوجوان نے ٹویٹ کیا: پچھلے 4گھنٹے میں جو کچھ ہوا ایسا لگا کہ ایک منٹ میں گزر گیا۔
تبسم کا کہناتھا: جنوری کے آخری دن کتنا اچھا نظارہ دیکھنے کو ملا۔
انکوارٹر نام سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا: سپر مون کے چند بہترین فوٹوز دیکھنے کو ملے۔
محمد امین نے ٹویٹ کیا : آسمان پر کیا اچھا نظارہ دیکھنے کو ملا ،مزہ آگیا۔
ام حبیبہ ٹویٹ کرتی ہیں: یہ سمجھنا غلط ہے کہ آج کا زلزلہ اسی سپر مون کی وجہ سے آیا ہے۔ ماہرین بھی کہہ چکے ہیں کہ چاند یا سورج گرہن وغیرہ کا زلزلے یا سمندری طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
وقاص نے ٹویٹ کیا: سپر مون دیکھا۔ چھت پر اسے دیکھنے کیلئے درجنوں بچے بچیاں اور انکے والدین موجود تھے۔ اچھا ہو ا کہ نئی نسل بھی سپر مون سے متعارف ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں