Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: شادی گھر کے سامنے خنجروں کا آزادانہ استعمال

جدہ.... جنوبی جدہ کے ایک شادی گھر کے سامنے پلاٹ پر گھمسان کا معرکہ برپا ہوگیا۔ دھار دار آلے سے زخمی شہری کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ سبق ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ اجتماعی لڑائی میں چھریوں اور خنجروں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ دولہا اور شادی کے شرکا ءکی خوشی برباد ہوگئی۔ خواتین کے ہال سے رونے پیٹنے کی آوازیں آنے لگیں۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ پولیس نے شادی گھر کے سامنے لڑائی جھگڑا کرنے والوں کو طاقت کا استعمال کرکے منتشر کردیا۔ اگر اللہ کا فضل و کرم اور پولیس کی مداخلت نہ ہوتی تو معاملہ بہت زیادہ سنگین ہوجاتا۔
 

شیئر: