Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکمہ دیکر فرار ہونے والے کو گرفتار کرلیں گے، پولیس

ریاض....مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان ڈاکٹر عاطی القرشی نے واضح کیا ہے کہ ایک زیر حراست غیرملکی گشتی سیکیورٹی فورس کی گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا۔ تلاش جاری ہے۔ دوبارہ گرفتار کرلیا جائیگا۔ القرشی نے اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جدہ میں گشتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کررہے تھے۔ غیر قانونی طریقے سے بستے لگانے والے 15غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا تھا جبکہ ایک کارکن جسے گرفتاری کے بعد گاڑی میں بٹھانے کیلئے لیجایا جارہا تھا اچانک فرار ہوگیا۔ اسکی پہچان ہوگئی ہے جلد ہی گرفتار کرلیا جائیگا۔
  

شیئر: