Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ایونجرز انفیٹی وار“کی نئی جھلکیاں

رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر، کرس ایوانز، اور اسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز انفیٹی وار‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔2012ءکی” دی ایونجرز“ اور2015 کی ”دی ایج آف الٹرون“ کے اس پریکوئل کی ہدایت کاری انتھونی روسو اور جوئے روسو نے مشترکہ طور کی ہے۔اس فلم میں رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن، کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ وِن ڈیزل، ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا، کرس پریٹ، بریڈلے کوپر، ٹام ہیڈلسن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہونگے۔کیون فیج کی پروڈیوس کی ہوئی اس فلم کی کہانی اس بار نئے ویلن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین، کیپٹن امریکہ، تھور، گارڈیئنز، کوئک سلور، دی ہلک، بلیک وڈو، ہاک آئی، نک فیوری، اسکارلٹ وِچ اور دیگر ا±سے روکنے کےلئے اس کا سامنا کریں گے۔یہ فلم رواں سال4مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئے گی۔
 
 

شیئر: