Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کیلئے پاکستانی فوجی بٹالین

ریاض۔۔۔۔پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ تربیتی اور مشاورتی مہم پر جلد ہی فوج کی ایک بٹالین سعودی عرب بھیجے گی۔ پاکستانی فوج نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ امن تعاون کے ضمن میں پاکستانی فوج کی بٹالین تربیتی اور مشاورتی مہم پر مملکت بھیجی جائیگی۔ پاکستانی فوج کے ماتحت تعلقات عامہ کے دفتر نے واضح کیاہے کہ پاکستانی فوج متعدد علاقائی ممالک اور جی سی سی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون برقرار رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ پاکستانی فوج نے سعودی عرب بھیجی جانیوالی بٹالین کی حجم کی بابت کچھ نہیں بتایا۔دریں اثناء پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔رپورٹوں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج سعودی عرب میں ہو یا وہ دستہ جو بھیجا جارہا ہو سعودی عرب کے باہر کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیگا۔

شیئر: