Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیموں سے نبردآزما ہیں،یلدرم

استنبول۔۔۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی بیک وقت 4 دہشتگرد تنظیوں کیخلاف نبرد آزما دنیا کا واحد ملک ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق قصرِ چنکایہ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری فوج بیک وقت4 دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ، داعش، فیتو اور پی وائے ڈی‘کیخلاف تنہا جنگ لڑ رہی ہے۔ اگر فیتو کی 15 جولائی 2016 ء کی ناکام بغاوت کی طرح کا واقعہ کسی دوسرے ملک میں پیش آتا تو یہ اس اقدام سے بْری طرح متاثر ہوتا تاہم ترکی کا ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ، ترک قوم کا آزادی کے جذبات سے  وابستہ ہونے کا  واضح ثبوت ہے۔

شیئر: