Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الکاٹیل 1 ٹی 10 اور الکاٹیل 1 ٹی 7 ٹیبلٹ لانچ‎

الکاٹیل کمپنی کی جانب سے دو نئے ٹیبلٹ الکاٹیل 1 ٹی 10 اور ایلکاٹیل 1 ٹی 7 لانچ کر دئیے گئے ہیں۔ دونوں ڈیوائسز میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور کڈز موڈ دیا گیا ہے۔ 
ایلکاٹیل 1 ٹی 10.1 انچ ڈسپلے ، 800×1280 پکسل ریزولوشن ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ٹیبلٹ کے کیمرہ سیٹ اپ میں 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہدیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ میں وائی فائے ، وائی فائے ڈائریکٹ ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ایف ایم ریڈیو اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ ٹیبلٹ کی بیٹری 4000 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اسکا اسٹینڈ بائی ٹائم 430 گھنٹے سے زائد ہے۔
الکاٹیل 1 ٹی 7 میں 7 انچ ڈسپلے ، 600×1024 پکسل ریزولوشن ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ٹیبلٹ کے کیمرہ سیٹ اپ میں 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔کنکٹیویٹی کیلئے ٹیبلٹ میں وائی فائے ، وائی فائے ڈائریکٹ ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ایف ایم ریڈیو اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ ٹیبلٹ کی بیٹری 2580 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اسکا اسٹینڈ بائی ٹائم 430 گھنٹے سے زائد ہے۔دونوں ڈیوائسز کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: