Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ میں درد کی وجہ خوف یا ذہنی دباؤ ہوسکتا ہے‎

بچوں میں پیٹ   کا  درد ایک عام بیماری ہے۔ ایک چوتھائی کے قریب بچے پیٹ میں درد کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن اس بیماری کی نوعیت اکثر جسمانی نہیں ہوتی۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے  ڈاکٹر الرش کے مطابق  اکثر بچوں کے پیٹ میں درد کی وجہ خوف یا ذہنی دباؤ ہوتا ہے ۔ آپ نے بھی اس بات کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ وہ بچے جو اسکول جانے سے خائف ہوتے ہیں انہیں  اکثر اسکول کے دنوں میں پیٹ میں درد رہتا ہے جبکہ چھٹی والے دن یہ درد غائب ہو جاتا ہے ۔ ڈاکٹر الرش نصیحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر چھوٹے بچے مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت کریں تو والدین کو یہ نوٹ کرنا چاہیے  کہ  بچہ کب اور کن حالات میں  یہ شکایت کرتا ہے اور  بچے سے یہ ضرور پوچھیں کی اسے پیٹ کے کس حصے میں شکایت ہے .  ڈاکٹر کے مطابق والدین کا مشاہدہ بچے کے پیٹ میں درد جیسے مرض کو ختم کرنے یا اس کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے . 

شیئر: