Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ:ریزرویشن کوٹے میں اضافہ کیا جائے ،اسداویسی

حیدرآباد ۔۔۔۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ریزرویشن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر تحریر تھا کہ تلنگانہ ریاست میں ریزرویشن کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔انہو ں نے تمل ناڈو کی طرز پر ریاست میں ریزرویشن کے کوٹے میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔ واضح ہو کہ تمل ناڈو میں ریزرویشن کی شرح 69فیصد ہے۔ ایس ٹی اور مسلم طبقہ کے ریزرویشن میں اضافے کیلئے بل ریاستی اسمبلی میں 16اپریل 2017کو منظور کرنے کے بعد صدر جمہوریہ کی منظوری کیلئے بھیج دیا گیا تاہم وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کی یاددہانی کے باوجود وزیر اعظم نے کوئی توجہ نہیں دی۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون پرستار نے اپنی جائداد سنجےدت کے نام کردی

شیئر: