Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ کی فروخت شروع

  کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 3کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوجائے گی۔ٹکٹ فراہم کرنے والی کورئیر کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آن لائن بکنگ بھی کی جائے گی جبکہ منتخب برانچوں پر بھی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ انکلوژر کے حساب سے 4ہزار اور 8 ہزار روپے والے ٹکٹ بھی فروخت کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق تمام ٹکٹ پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے جبکہ ایک قومی شناختی کارڈ پر5 ٹکٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مجموعی طورپر 26500 ٹکٹس فروخت کرنے کے لئے دستیاب ہیں جن میں30 فیصدآن لائن جبکہ 70 فیصد ٹکٹ مقررہ 25 سیل پوائنٹس پردستیاب ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کے 2 جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی میں تبدیل کردیا ہے۔ اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت پہلے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی تھی لیکن اب دونوں جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی کا درجہ دے کر ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے کردی گئی ہے۔فائنل کے ٹکٹوں کی نئی فہرست میں اب وی آئی پی انکلوژرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ جنرل انکلوژرز صرف 3 رہ گئے ہیں۔ اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز میں تقریباً 6 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

شیئر: