Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا مملکت کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، سلامتی کونسل

ریاض: سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعرات کو منعقد ہونے والے اجلاس میں سلامتی کونسل کونسل نے کہا ہے کہ 14فروری اور19دسمبر کو حوثی باغیوں نے جس طرح سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے وہ عالمی قوانین کے صریح خلاف ہے۔ 
مزید پڑھیں:مائیکروسافٹ کی طرف سے دو سعودی خواتین کو اعزاز
حوثی باغیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے یمن کے متاثرین کے لئے سعودی عرب کی امداد اور انسانی خدمت کو سراہانیز اقوام متحدہ کے تحت انسانی امداد کی مد میں سعودی عرب کی طرف سے ایک بلین ڈالر امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل سعودی عرب کی طرف سے یمن کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں پوری معلومات رکھتا ہے اور ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ 
مزید پرھیں: مغرب اور عشاءکے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ رکھا جائے ، ارکان شوری
 

شیئر: