Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک،یورپی یونین معاہدے سے سیکڑوں تارکین وطن کومشکلات

ایتھنز ۔۔۔۔  یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرین سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ اِس معاہدے کے خالق جرمن سیاسی مشیر گیرالڈ کناؤس نے اس معاہدے پر عمل درآمد پر تنقید کی ہے۔ اس معاہدے کے تحت ترکی اپنے ہاں سے تارکین وطن کو یونان پہنچنے سے روکنے کا پابند ہے۔ کناؤس نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے سیکڑوں تارکین وطن بحیرہء ایجیئن کے کناروں پر واقع شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور نہایت خستہ حالی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا تیار کردہ یہ معاہدہ ایک طرح سے غیرفعال معلوم ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے بحیرہء ایجیئن میں واقع مختلف جزائر میں سیکڑوں تارکین وطن پھنس کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پناہ کی درخواستوں کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے۔

شیئر: