Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کے تائیوان سے تعلقات بڑھانے پرچین کا احتجاج

بیجنگ.... چین کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ اور تائیوان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے نئے قانون پر دستخط کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے تائیوان ٹریول ایکٹ پر گزشتہ دنوں دستخط کرکے اسے قانون کی شکل دے دی تھی ۔ یہ قانون امریکا اور تائیوان کے درمیان ہر سطح کے حکام کے تبادلوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ل±و کانگ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اس قانون کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چین پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت درست رویہ اختیار کرے تاکہ چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان خطے کے امن و استحکام کو کوئی بڑا نقصان نہ پہنچے۔
 

شیئر: