Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینووو کے 5 اور کے 5 پلے اسمارٹ فون لانچ‎

لینووو کمپنی کی جانب سے کے 5 اور کے 5 پلے اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ کے 5 میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر ،3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فونکی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ لینووو کے 5 کو نیلے ، گرے اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 899 یان ہے۔ فون کو 10 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 
کے 5 پلے میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر ، 2/3 جی بی ریم اور 16/32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ کے 5 پلے کو نیلے ، سنہرے اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسکی قیمت 699 یان ہے۔ فون کی فروخت 17 اپریل سے شروع ہوگی۔

شیئر: