Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثاثہ جات کیس، شریک ملزمان پر بھی فرد جرم عائد

اسلام آباد.. احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے ضمنی ریفرنس میں تینوں شریک ملزمان نعیم محمود، منصور رضا منصوری اور صدر نیشنل بینک سعید احمد پر فرد جرم عائد کردی ۔تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے 11 اپریل کو استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ نیب نے پانامہ کیس کے فیصلے میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ احتساب عدالت اسحاق ڈار پر بھی فرد جرم عائد کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں:امیر مقام کے خلاف آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات

شیئر: