امیتابھ کے گیت کی جھلک

حال ہی میں بالی وڈ کا نیا گیت جاری ہواہے جس میں معروف اداکار امیتابھ بچن نہ صرف رقص پیش کرتے بلکہ اپنی آواز میں گانا گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم '102 ناٹ آوٹ' کے نئے گیت کی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں امیتابھ بچن رشی کپور کےساتھ اپنی ہی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گیت پر رقص کررہے ہیں بدومبا ' نامی یہ گیت موج مستی سے بھرپور گیت ہے اس فلم میں امیتابھ ایک 102 سالہ والد اوررشی کپور75سالہ بیٹے کا کردار نبھارہے ۔ہیں فلم کی کہانی عمررسیدہ بیٹے اور والد کی انوکھی کہانی ہے۔
 

شیئر: