Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی ٹپس

گرائنڈر کی صفائی کے لیے ایک چمچ میٹھا سوڈا اس میں ڈال کر چند سیکنڈ کے لئے چلائیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں ۔
نہانے والے ٹب کی صفائی کے لیے چکوترے کو کاٹ کر نمک کے ساتھ ٹب میں نچوڑ دیں اور نچڑے ہوئے چکوترے کو ٹب میں اچھی طرح رگڑیں ۔ ٹب بالکل صاف ہو جائے گا ۔ 
کدو کش کی مناسب صفائی کے لیے ایک سفید پیاز لے کر اسے کدو کش پر اچھی طرح رگڑیں اور پھر پانی سے دھو لیں ۔ اس سے نہ صرف کدوکش کی مکمل طور پر صفائی ہوجائے گی بلکہ اس میں سے ہر قسم کا ذائقہ بھی ختم ہوجائے گا ۔ 
اگر گلاس ٹوٹ جائے تو کبھی بھی اس کی کرچیاں ہاتھوں سے اٹھانے کی غلطی نہ کریں ۔ اس سے ایک تو آپ کے ہاتھ زخمی ہو سکتے ہیں اور دوسرا باریک کرچیاں  آپ نہیں اٹھا پائیں گی نتیجتاً مکمل صفائی نہیں ہوگی ۔ گلاس ٹوٹنے کی صورت میں بریڈ کا ایک ٹکڑا لے کر اسے مذکورہ جگہ پر رکھ کر اچھی طرح دبائیں تمام کرچیاں اس پر چسپاں ہو جائیں گے اور کسی نقصان کا بھی اندیشہ نہیں ہوگا ۔ 
بلینڈر کی مناسب صفائی کے لئے گرم پانی اور برتن دھونے والے لوشن کا ایک قطرہ بلینڈر میں ڈال کر چند سیکنڈ کے لئے اسے چلائیں ۔ تھوڑی دیر بعد صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں ۔ بلینڈر بالکل صاف ستھرا ہوجائے گا ۔ 
اگر کوئی بچہ قے کردے تو پریشان ہونے کے بجائے فوری طور پر اس پر پانی میں ملا میٹھا سوڈا ڈال دیں کچھ دیر کے لیے یوں ہی چھوڑ  دیں اور پھر اٹھا کے کوڑے دان میں ڈال دیں ۔ اس سے نہ صرف داغ صاف ہوجائے گا بلکہ بدبو بھی دور ہو جائے گی۔

شیئر: