Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا کی بہن کا علیحدگی کا فیصلہ

 
ممبئی: ہندوستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے شادی کے 2سال بعد اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی کی تیاری کرلی۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ان دنوں ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں۔ جہاں یہ دونوں اپنی زندگی میں اس نئے اضافے سے بے انتہاخوش ہیں وہیں ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا۔ انعم مرزا نے اپنی 2سالہ شادی کے اختتام کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انعم مرزا 2سال قبل 2016ء قریبی دوست اور ہندوستانی شہری اکبر رشید سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی جس میں دونوں کے گھر والوں سمیت بالی ووڈ اوراسپورٹس کی متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی تاہم انعم نے اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی کافیصلہ کرلیا ہے۔ علیحدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔ انعم کا زیاد ہ فوکس اپنی بڑی بہن ثانیہ مرزا کی اسٹائلسٹ بننے اور ان کیلئے فیشن اور ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں ہی رہتا ہے۔ انعم مرزا کی شادی سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، فرح خان، ارجن کپور سمیت متعدد سپر اسٹارز نے شرکت کی تھی۔
 

شیئر: