Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : بوادی محلے سے غیر ملکی جعلی ڈاکٹر گرفتار

 جدہ .... جدہ محکمہ صحت نے پولیس کے تعاون سے ایک جعلی غیر ملکی ڈاکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ وہ لگ بھگ 15برس سے البوادی محلے میں کلینک کھولے ہوئے تھا اور ریڑھ کی ہڈی، جوڑوں کے امراض کا علاج ڈنکے کی چوٹ پر کرکے تارکین سے دولت بٹور رہا تھا۔ جدہ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار سلطان المحمادی نے بتایا کہ 15شعبان سے نگرانی کی جارہی تھی۔ روزانہ 6سے 7مریض رجوع کررہے تھے۔ فی کس فیس 500ریال وصول کررہا تھا۔ دوبارہ چیک اپ کرانے پر 300ریال فیس وصول کرتا تھا۔ فلیٹ کا ایک کمرہ دستی علاج کیلئے مختص کئے ہوئے تھا۔

                         

شیئر: