Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف نے مزید 3 وکٹیں گرادیں

اسلام آباد...تحریک انصاف نے مزید 3 وکٹیں گرادیں۔ سابق اور موجودہ ایم پی ایز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکر لی۔سرگودھاسے مسلم لیگ (ن)کی ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، شجاع آبادسے سابق ایم پی اے رانا سہیل اور چارسدہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خالد خان نے عمران خان سے علیحدہ علیحدہ بنی گالہ میںملاقاتیں کیں۔ عمران خان کی قیادت پر اظہار کے اعتمادکے بعد پارٹی میں شمولیت کیا ۔عمران خان نے نئے ارکان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر عامر کیانی ،جہانگیر ترین اور نعیم الحق سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف میں دھڑے بندیوں کا خدشہ؟

شیئر: