Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگرا ں وزیر اعظم کون،ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد...نگراں وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان منگل کو ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔ ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ایک، دو روز میں دوبارہ ملاقات ہوگی جو نام حکومت نے د ئیے تھے ان میں کوئی نیا نام شامل نہیں کیا تاہم 2 دن ہیں مزید نام سامنے آسکتے ہیں۔ن لیگ نے نگراں وزیر اعظم کے لئے جسٹس (ر) ناصر الملک، عشرت حسین اور تصدق جیلانی کے نام دیئے ہیں۔پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کے نام باضابطہ طور پر تجویز کئے گئے ۔تحریک انصاف نے ڈاکٹر عشرت حسین، تصدق جیلانی اور عبدالرزاق داو¿د جبکہ جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام دئیے ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے تجویز کردہ نام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذکاءاشرف، آصف زرداری کے مین ڈونر اور پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر ہیں۔ذکاءاشرف کا نام مسترد کرتے ہیں جب کہ جلیل عباس جیلانی کے نام پر زیادہ خدشات نہیں۔ واضح رہے کہ ڈیڈ لاک برقرار رہا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا ۔ وہاں بھی معاملہ طے نہ ہوا تو الیکشن کمیشن فیصلہ کریگا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی پارلیمان کا کردار

شیئر: