Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ٹی سی یو 12 پلس اسمارٹ فون لانچ‎

ایچ ٹی سی یو 12 پلس اسمارٹ فون کو باقاعدہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے دو سنسر دیے گئے ہیں۔ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کے دو کیمروں کو جگہ دی گئی ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لئے اسمارٹ فون میں فورجی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور این ایف سی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کج بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کو سرخ اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 799 ڈالر جبکہ 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 849 ڈالر ہے۔ فون کو جون کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: