Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں مشتبہ خودکش بمبار ہلاک

کراچی... کراچی میںحب چوکی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ڈیوٹی پر تعینات2 اہلکار زخمی ہوگئے۔رینجرزترجمان کے مطابق کراچی اور بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ علاقے حب چوکی کے قریب رینجرز چیک پوسٹ پر مشتبہ دہشت گرد نے فائرنگ کی اور خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔ اعلامیے کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے پیدل چلنے والے مشکوک شخص کو روکا جس پر اس نے فائرنگ شروع کردی۔ رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد کی خودکش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی۔رینجرز ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور ممکنہ طور پر چوکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جس میں وہ ناکام رہا۔رینجرز ذرائع کے مطابق حملہ آور جھاڑیوں سے باہر آیا تو اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم حملہ آور کے نہ رکنے پر رینجرز اہلکاروں نے فائرنگ کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔آئی جی سندھ نے مبینہ خودکش دھماکے کا نوٹس لے لیا ۔

شیئر: