Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کی ایک سال کی آمدن375 ملین ڈالر

 
واشنگٹن :امریکہ کے بزنس میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100 کھلاڑیوں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر 375 ملین ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔فوربز میگزین کی سالانہ رینکنگ میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون شامل نہیں اور امریکی باکسر مے ویدر یکم جون 2017 سے یکم جون 2018 تک کے دوران 375 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 146 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 142 ملین ڈالر کما کر سال کے تیسرے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس قرار پائے ہیں۔سب سے کمائی کرنے والے ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں برازیلین فٹبالر نیمار، ٹینس اسٹار راجر فیڈر، باسکٹ بال کے اسٹار لیبرون جیمز اور اسٹیون کیوری اور این ایف ایل کے میٹ ریان اور میتھیو اسٹیفورڈ بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں کرکٹرز کی نمائندگی ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کر رہے ہیں جو 31.5 ملین ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ 83ویں نمبر پر ہیں۔رواں سال آسٹریلیا کی جانب سے کسی ایتھلیٹ نے اس فہرست میں جگہ نہیں بنائی اور کسی بھی ملک کی کوئی بھی خاتون ایتھلیٹ اس سال اس فہرست میں جگہ نہ بناسکی ۔ اس سے پہلے امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز اس فہرست کا حصہ ہوا کرتی تھیں تاہم ٹینس کورٹ سے دوری نے ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ آمدنی کو بھی متاثر کیا ۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق 100 ٹاپ ایتھلیٹس میں 22 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جس میں سے امریکہ 66 ایتھلیٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ برطانیہ کے 5، اسپین اور ڈومینیکن ریپبلکن کے 3،3 ، ارجنٹائن،برازیل، فرانس، جاپان اور وینزویلا کے 2،2 ایتھیلیٹس اس فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: