Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکمل ، ورسٹائل گلوکار مسعود رانا

پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والے مسعود رانا کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کا یوم منایا۔لالی وڈ کے عظیم گلوکار مسعود رانا 9 جون 1938 کو میر پور خاص، سندھ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 1962 ءمیں فلم انقلاب سے کیا اور جلد ہی ان کا شمار پنجابی اور اردوکے بلند پایہ گلوکاروں میں کیاجانے لگا۔وہ ایک مکمل اور ورسٹائل گلوکار تھے۔ انہوں نے اپنے فنی کرئیر میں 700 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے جبکہ چند پاکستانی فلموں میں اداکاری بھی کی۔وہ 4اکتوبر 1995 کو اپنے مداحوں کوچھوڑ کر اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔ 
 

شیئر: