Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ حارث، نواز شریف کے تینوں نیب کیسز سے علیحدہ

اسلام آباد: نیب عدالت میں خواجہ حارث نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے تینوں مقدمات سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد اور ان کے اہل خانہ کے وکیل خواجہ حارث تینوں نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہو گئے۔ انہوں نے دائر کی گئی درخواست میں کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ان کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔ خواجہ حارث کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ڈکٹیشن دی ہے کہ ایک ماہ میں ریفرنسز کا فیصلہ کریں اس کے علاوہ عدالتی اوقات کے بعد بھی کام کرنے کی ہدایات ملی ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کو سماعت سے متعلق انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ میں ایسے حالات میں اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا اس لیے تینوں ریفرنسز سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
 

شیئر: