Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے طویل القامت پولیس مین

چنڈی گڑھ۔۔۔۔آپ نے بہت سے لوگوں کے بارے میں مختلف باتیں سنی ہونگی۔ کسی ملک میں سب سے طویل القامت شخص کے بارے میں تو کہیں طویل القامت خاتون کے بارے میں تاہم پنجاب پولیس کے اہلکار جگدیپ سنگھ ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا کے سب سے طویل القامت پولیس اہلکار ہیں۔

وہ پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ ان کاقد 7فٹ 6انچ ہے ۔وہ 18سال سے پنجاب پولیس میں تعینات ہیں۔ان کے جوتے کا سائز 19نمبر ہے جبکہ وزن190کلوگرام ۔ 35سالہ جگدیپ کا کہنا ہے کہ مجھے سب سے طویل القامت پولیس مین ہونے پر فخر ہے۔
روز مرہ کی زندگی میں دشواریاں پیش آتی ہیں مگر انہیں بحسن و خوبی انجام دے لیتا ہوں۔شادی کیلئے لڑکی کی تلاش میں گھروالوں کو بہت دشواری ہوئی تاہم قسمت سے زندگی کی ہمسفر سکھبیر کور مل گئی۔ اس کا قد 5فٹ 11انچ ہے۔
اہلیہ سکھبیر کور کا کہنا ہے کہ مجھے یہ جان کو بیحد خوشی ہوئی کہ میرے شوہر دنیا کے سب سے لمبے پولیس مین ہیں۔ ہم دونوں کا ہر جگہ استقبال ہوتا ہے۔ جگدیپ سنگھ کی والدہ گورشندر نے کہا کہ ہمیں ہونہار بیٹے پر فخر ہے ۔ لمبا قدبیشک قدرت کا انعام ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -چاند پر ایٹمی ایندھن کی تلاش اور زمین پر لانے کا ہندوستانی منصوبہ

شیئر: