Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند پر ایٹمی ایندھن کی تلاش اور زمین پر لانے کا ہندوستانی منصوبہ

    نئی دہلی- - - -  -ہند کے خلائی تحقیق کے پروگرام نے چاند کے جنوبی حصے میں جوہری ایندھن کی تلاش اور اس کو زمین پر لانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک خلائی مشن اکتوبر میں روانہ کیا جائے گا جو چاند کے جنوبی حصے میں پانی اور  ہیلیم 3 کو زمین پر لانے کے امکانات تلاش کرے گا۔ اس مشن پر ساڑھے 12 کروڑ ڈالر ز کی لاگت آئے گی۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق  ہیلیم 3-زمین پر بہت ہی کمیاب ہے لیکن چاند پر یہ اس قدر بڑی مقدار میں موجود ہے کہ اس کو استعمال میں لا کر پوری زمین پر توانائی کی ضروریات کو 250  سال تک پورا کیا جا سکتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق چاند پر10 لاکھ میٹرک ٹن  ہیلیم 3-موجود ہے۔واضح رہے کہ ہندنے چاند پر انسان بردار خلائی مشن روانہ کرنے کا اعلان کر چکا ہے لیکن تاحال اس مشن کی روانگی کیلئے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -بیوی کے جسم کے 7ٹکڑے کرنیوالا ملزم گرفتار

شیئر: