Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن ٹینس: سنگلز چیمپیئن کیلئے22لاکھ پونڈ کا انعام

لندن: مشہور زمانہ گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن کا باضابطہ آغاز 2جولائی سے ہو رہا ہے اور اس میں دنیا کے تقریباًتمام کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔مینز سنگلز میں راجر فیڈرر اور ویمنز سنگلز میں گاربین موگوروزا اعزاز کا دفاع کریں گی۔کوالیفائنگ راﺅنڈ پہلے سے جاری ہے تاہم مین راونڈ کے ڈراز کا اعلان گزشتہ روز ہوا جس کے دوران ابتدائی مقابلوں میں راجر فیڈرر ، نوواک ڈوکووچ، رافیل نڈال، گریگور دیمترووکے علاوہ اینڈی مرے کائل ایڈمنڈ اور خواتین کھلاڑیوں میں گاربین موگوروزا ، سیمونا ہیلپ، ماریا شاراپووا، سیرینا ولیمز، پیٹرا کویٹووا، کیرولین وزنیاکی اور جوآنا کونٹا پہلے راونڈ کے میچوں میں حصہ لیں گی۔ سیرینا ولیمز کو بھی سیڈنگ ملی ہے اور سابق چیمپیئن کا مقابلہ رینکنگ میں 107ویں نمبر کی کھلاڑی سے ہوگا ۔اس سال ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں.6 7فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور سنگل ٹائٹل جیتنے والا کھلاڑی 22لاکھ پونڈ سے زیادہ کا حقدار ہوگا۔

شیئر: