Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اب_ہوگا_سب_کا_احتساب

پاناما کیس میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد پاکستانی ٹویٹر صارفین نے پانامہ لیکس میں شامل 436 پاکستانیوں کے احتساب کا مطالبہ بھی کیا۔ 
میاں اسلام نے ٹویٹ کیا : وقت آگیا ہے کہ ہم ہر کرپٹ لیڈر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
سبحان احمد نجمی نے سوال کیا : معزز جج صاحبان اور چیف جسٹس صاحب باقی 436 افراد کا احتساب کب ہوگا؟ کیا انصاف کا کٹہرہ صرف مسلم لیگ نون کے لیے ہے یا اس کٹہرے میں ہزاروں اہلیان کراچی کے قاتل ایم کیو ایم کے غنڈے ، پیپلزپارٹی کے چور اور تحریک انصاف کے لوٹے بھی کھڑے نظر آئیں گے؟
علی حسن نے کہا : ابھی یہ مشن مکمل نہیں ہوا ہے۔ صرف شریف خاندان نہیں بلکہ ملک لوٹنے والے تمام سیاستدانوں ، ججوں ، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کا احتساب لازمی ہے۔
احتشام خالق وسیر نے ٹویٹ کیا : ان 436 افراد کو بھی مت بھولیے جن کے پانامہ لیکس میں نام آئے تھے۔
میر شاہد حسین کا کہنا ہے : کرپشن کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے آواز بلند کی کیوں کہ یہی ایک جماعت ہے جو کرپشن سے پاک ہے۔
عبد الرحمن نے کہا : پانامہ زدہ تمام رہنماؤں کا احتساب عام آدمی کا انصاف کی فراہمی پر اعتماد کو بڑھائے گا۔
آصف شفیق نے ٹویٹ کیا : چین نے لٹیروں کو انٹرپول کے ذریعے ملک منگوا کر پیسے نکلوا کر انہیں سزائیں دیں۔ یہ فارمولا پاکستان میں بھی لگانا چاہیے ۔
حرا زرین نے ٹویٹ کیا : جب تک چند لٹیرے اس دھرتی کو گھیرے ہیں اپنی جنگ رہے گی ، اہل ہوس نے جب تک اپنے دام بکھیرے ہیں اپنی جنگ رہے گی۔
اسفندیار بھٹانی نے کہا : سب تاج اچھالے جائیں گے ، سب تخت گرائے جائیں گے ، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں