Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن: حوثیوں کی قید سے رہاکروائے جانےوالوں بچوں کےلئے تقریب

عدن.... شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے یمن کی مارب کمشنری میں ان بچوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جنہیں حوثی باغی انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے لئے جبرا قیدی بنایا ہوا تھا ۔ امدادی سینٹر کی جانب سے 27 بچوں کو اسکول یونیفارم کے علاوہ کتابیں اور بستے دینے کے بعد انکا تعلیمی سلسلہ بحال کروایا تاکہ وہ مستقبل میں مفید شہری ثابت ہو ں ۔ حوثیوں نے مختلف کمشنریو ں میں دسیوں یمنی بچوں کو قید کر کے انہیں جنگ کی بھٹی میں جھونکا ہوا تھا ۔ ان بچوںکو وہ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے تھے ۔ عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کی اس حکمت عملی کو انتہائی مہارت سے ناکام بنایا اور بیشتربچوں کو رہا کروا کر ان کا تعلیمی سلسلہ بحال کروایا۔ مارب کمشنری کے ڈپٹی کمشنر علی الفاطمی نے سعودی خبررساں ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں کی رہائی عرب اتحادی افواج کا مثالی کارنامہ ہے جنہیں حوثی باغیوں نے قید کر کے انہیں انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کر رہے تھے ۔ 

شیئر: