Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراد علیشاہ وزیراعلی سندھ،سراج درانی اسپیکر نامزد

کراچی ..پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کو با ضابطہ امیدوار نامزد کر دیا۔مراد علی شاہ کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کی منظوری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلاول ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے لئے امیدوار کی نامزدگی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی سمیت صوبے میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر مراد علی شاہ کو بطور وزیر اعلیٰ، آغا سراج درانی کو بطور اسپیکر سندھ اسمبلی اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزدگی کی منظوری دی۔آغاسراج درانی کو مسلسل دوسری مرتبہ اسپیکر بننے کا اعزازحاصل ہو گا ڈپٹی اسپیکر کی نامزد امیدوار ریحانہ لغاری سجاول سے خواتین کی۔مخصوص نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کو اسپیکر کیلئے آزاد امیدوار کی حمایت

شیئر: