Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 64 لاپتہ افراد گھروں کو پہنچ گئے

اسلام آباد... ملک بھر میں مزید64 لاپتہ افرادکا سراغ مل گیا ۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کمیشن برائے بازیابی لاپتہ افراد نے گزشتہ 7برسوںکے دوران مجموعی طور پر 3ہزار983لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ بد قسمتی سے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان میں سرکاری تحقیقاتی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے تفتیش کے نام پر ماورائے عدالت مختلف نوعیت کے مشکوک افراد کو اٹھا کر ا نٹروگیشن سینٹرزاور نامعلوم مقامات پر تحویل میں رکھنے کے تلخ اور تکلیف دہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق اب تک ان کے پاس 5ہزار90 2کیسز رجسٹر ہوئے ان میں سے77کیسز صرف جولائی 2018ءمیں درج کرائے گئے ۔ کمیشن برائے بازیابی لاپتہ افراد کے پاس اب بھی1828خاندانوں کی شکایات موجود ہیں ۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے سب سے متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے جہاں سے ہزاروں نوجوانوں کو اچانک غائب کر دیا گیا۔ جولائی 2018ءمیں بازیاب ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق بھی کے پی کے سے ہی ہے۔ دوسرے نمبر پر کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ جولائی 2018ءکے دوران کراچی کے 17کیسز کا سراغ مل گیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں گزشتہ ماہ12کا سراغ لگا لیا گیا۔ سراغ ملنے والے افراد میں اسلام آباد کے 3، بلوچستان کے 5جبکہ آزاد کشمیر کا ایک رہائشی شامل ہیں۔ 
مزید پڑھیں: تھپڑ مارو پھر معافی مانگ لو
 

شیئر: