Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز: ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہو گا

 
جکارتہ: اٹھارہویں ایشین گیمز مینز فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز آج پیر سے ہو گا، پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرےگی۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 12 ٹیمیں طلائی تمغے کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں ہند، جنوبی کوریا، جاپان، سری لنکا، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش، عمان، تھائی لینڈ اور قازقستان ہیں۔ پاکستانی ٹیم پیر کو ابتدائی میچ میں تھائی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 22 اگست کو عمان، تیسرا میچ 24 اگست کوقازقستان ، چوتھا میچ 26 اگست کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں گروپ سے ٹاپ2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ سیمی فائنلز 30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل یکم ستمبر کو شیڈول ہے اور اسی دن تیسری ہوزیشن کیلئے میچ کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: