Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئر عبدالحمیدکے اعزاز میں الوداعی تقریب

سفارت خانہ ہند کی جانب سے اعتراف خدمت
کے این واصف ۔ ریاض
 مملکت میں مقیم   انڈین کمیونٹی کی قابل فخر شخصیت انجینیئر عبدالحمید  تقریباً40سال سے یہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے ’’الریاض ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘‘ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر جیسے اعلی عہدے تک ترقی کی۔ ا نہوں نے ریاض کے  ترقیاتی پروجیکٹس میں اہم کردارادا کیا۔ انکا تعلق حیدرآباد کے ایک معزز دینی و تعلیم یافتہ جاگیر دار گھرانے سے ہے۔ وہ ایک اہم منصب پر فائر ہونے کے باوجود سماجی خدمت میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اردو زبان کی ترقی و ترویج کی سرگرمیوں میں بھی آپ کاکردار اہم رہا۔ ہندوستانی بزم اردو ریاض کے صدر  ہیں ۔ آپ عثمانیہ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن اور تلنگانہ انجینئرز فورم سے بھی وابستہ ہیں۔ یوم آزادی ہند کی تقاریب کے سلسلے کی ایک تقریب میں انجینیئر عببدالحمید کو سفرتخانہ ہند کی جانب سے انکی سماجی خدمات کے ااعتراف میں سفیر ہند نے تہنیت پیش کی اور انہیں یادگاری مومنٹو پیش کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -حج کے بعد حجاج قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزاریں ۔ مولانا محی الدین

شیئر: