Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل میں پیراگوئے کا سفارتخانہ بند

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔پیراگوئے نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سفارت خانہ دوبارہ یروشلم سے تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل نے جواب میں پیراگوائے کا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئیس البرٹوکاسٹیلیونی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سابق صدر ھوراسیو کارٹیز کی جانب سے رواں سال مئی میں اسرائیل میں متعین سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ موجودہ حکومت نے اس پرنظر ثانی کرتے ہوئے سفارت خانہ دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیراگوئے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی سے مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اور سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ادھر فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ انہوں نے پیراگوئے کے نئے صدر سے ملاقات میں سفارت خانہ واپس تل ابیب منتقل کرنے پر قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جو رنگ لائی ہے۔

شیئر: