Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرو ل لائن پر گولہ باری،پاکستانی شہری جاں بحق

راولپنڈی... لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ آئیایس پی آرکے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سماہنی کے سرحدی گاوں جھامرہ میں ہندوستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔ ایل او سی پر رات بھر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جب کہ فضا میں روشنی کے گولے بھی فائر کئے گئے۔ ایک مکان مکمل طور پر تباہ اور وہاں موجود شہری گفتار حسین جاں بحق ہوگیا۔ پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ رواں سال ہندوستانی نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی 2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں۔
مزید پڑھیں:مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت روزانہ ہوگی

شیئر: