جدہ:محمد اقبال چوہدری کی یاد میں تعزیتی اجلاس

 
جدہ:جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے ) کے زیر اہتمام کرکٹ کی معروف شخصیت محمد اقبال چوہدری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی یاد میں تعزیتی اجلاس 15ستمبر 2018 بروز ہفتہ شام 7 بجے (بعد نمازمغرب) اسپائزئز ریسٹورنٹ نزدیک مینارہ مارکیٹ الادباء اسٹریٹ العزیزیہ میں منعقد ہوگا۔سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق محمد اقبال چوہدری کی سعودی عرب میں 4 دہائیوں پر محیط کرکٹ اور کمیونٹی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ جے سی اے کے صدر انجینیئر اعجاز احمد خان نے تمام دوستوں، کرکٹ کی تنظیموں، کھلاڑیوں، صحافیوں،اکاونٹنٹ فورم اور کمیونٹی کے افراد سے بھر پور شرکت کی درخواست کی ہے۔ محمد اقبال چوہدری کا گزشتہ دنوں لاہور میں کینسر کی بیماری کے باعث 75برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: