Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے مدد مانگ لی

کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق سے ہمیں 49 ارب روپے کم ملے ہیں۔ کراچی میں پانی کے منصوبے K4 کی لاگت بہت برھ چکی ہے اور اس کے لیے ہمیں وفاقی حکومت سے مدد درکار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے۔ ہمیں نئی ترقیاتی اسکیم میں 26 ارب روپے کی کٹوتی کرنی پڑ رہی ہے۔ وفاقی حکومت ڈی سیلینیشن پلانٹس کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ دے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے وضاحت کی کہ میں نے کوئی لگژری گاڑی خریدی ہے اور نہ ہی رواں مالی سال میں کسی بھی محکمے کے لیے کوئی گاڑی خریدی جائے گی۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ صرف آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ہوگی اور آپریشنل وہیکلز میں صرف پولیس اور ایمبولینس گاڑیاں شامل ہوں گی۔
 

شیئر: