Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کا لیبیا میں متحارب فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

 نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب فریقین کے درمیان لڑائی بند کرانے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی معاہدے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے لیبیا میں قائم ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ شہری تنصیبات، بے گناہ شہریوں کوجنگ کا نشانہ بنانا اور قومی املاک تباہ کرنا جنگی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لڑائی سے عام شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ اقوام متحدہ نے صلاح بادی کی قیادت میں سرگرم ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ دارالحکومت طرابلس میں پہلے سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی پابندی کریں۔واضح رہے کہ طرابلس میں گزشتہ کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے۔

شیئر: