Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت،چین رضا مند

اسلام آباد... وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ چین کی رضا مندی کے بعد سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سرمایہ کاری پر بات کی تھی۔ سعودی عرب سے کوئی بیل آوٹ پےکج نہیں مانگا ۔ ٹی وی انٹرویو میں نعیم الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار سرما یہ کاری پر ہو۔ سعودی عرب کا وفد اکتوبر میں پاکستان آ رہا ہے ۔ سعودی عرب سے کہیں گے کہ وہ پاکستان میں بجلی ، پانی ،ماحولیات اور صنعت کاری کے شعبے میں سرما یہ کاری کرےں ۔پاکستان میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاری سے ان مقامات کو مزید بہتر بنا ئیں۔ دنیا سے کہیں گے کہ وہ زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ وزیرےراعظم نے دورہ سعودی عرب میں صرف سرمایہ کاری پر با ت کی ۔ کوئی رعا یت نہیں مانگی۔ سی پیک طویل مدتی منصوبہ ہے،یہ منصوبہ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔سی پیک سے اقتصادی ترقی کے راستے کھلیں گے۔ لوگوں کو روز گار ملے گا۔ نعیم الحق نے کہا کہ چین کی مرضی کے بغیر سی پیک پر کوئی نئی پیش رفت ممکن نہیں۔ سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کے معا ملے پر چین کی رضا مندی شامل تھی ۔  

شیئر: