Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم اور دیگر وزرا سمیت ارکان اسمبلی کو نوٹس

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزیراعظم اور دیگر ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اخراجات کی غلط تفصیل جمع کرانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں سات دن کے اندر اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔یہ نوٹسزوزیر اعظم عمران خان کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت قومی اسمبلی کے 96 ارکان کو نوٹس جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جن ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اُن میں پنجاب اسمبلی کے 38 جب کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے 8 ارکان بھی شامل ہیں۔

شیئر: