Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منان وانی کی ہلاکت، کشمیر میں ریل خدمات معطل

سرینگر۔۔۔۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں علاقے کے بانہال کے درمیان چلنے والی ٹرینیں  پھر معطل کردی گئیں۔ علی گڑھ مسلم یونیوسٹی کے سابق ریسرچ اسکالر سے عسکریت پسند بننے والے منان بشیر وانی کی ہلاکت کے خلاف دی گئی ’جموں وکشمیر‘ ہڑتال کی کال کے پیش نظر ٹرین سروس بند کی گئی۔ یہ وادی میں گزشتہ 5دنوں کے دوران تیسرا موقع ہے جب ریل سروس سیکیورٹی اسباب کے باعث روکی گئی۔ محکمہ ریلوے کے عہدیدار نے بتایاکہ سیکیورٹی وجوہ کی بناء پرجمعہ کو علاقے میں چلنے والی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ سری نگر سے جموں کے بانہال اور سری نگر سے بارہمولہ تک کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ شام ریاستی پولیس کی طرف سے ایک ایڈوائزری موصول ہوئی جس میں ریل خدمات کو احتیاطی طور پر معطل رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھاجس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریل خدمات کو دن بھر کیلئے معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر ریل خدمات کو بحال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -حصص بازار پھر گر گیا، سینسیکس 1000، نفٹی 350 پوائنٹس تک گر ا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: