Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واشنگٹن میں "پی ایل او" کے دفاتر مکمل طور پر سیل

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین "پی ایل او" کے دفاتر اور فلسطینی سفارتی مشن کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے 10 اکتوبر تک پی ایل او کے دفاتر بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا  جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے تنظیم آزادی فلسطین کو مکمل طور امریکا سے بے دخل کردیا گیا ہے۔امریکی حکومت کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں قائم تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کا عملہ پہلے ہی ملک چھوڑ چکا ہے تاہم امریکا میں رہنے والے بعض فلسطینی ملازمین دفاتر سے منسلک رہائش گاہوں میں مقیم تھے۔ گذشتہ روز وہ بھی وہاں سے چلے گئے اور عمارتوں پر آویزاں فلسطینی پرچم اتار دیا گیا ہے۔

شیئر: