Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باغیوں کے کمانڈر بھی حوثیوں پر بھروسہ کرنے پر تیار نہیں

ریاض۔۔۔ایک حوثی کمانڈر نے کتاف صوبے میں یمنی فوج کے ہاتھوں قید ہو جانے پر اعتراف کیا کہ اس کے خاندان کے تمام افراد سعودی عرب کے علاقے نجران میں سکونت پذیر ہیں اور وہ شا ہ سلمان مرکز برائے امدار و انسانی خدمات سے ملنے والی امداد پر گزارہ کر رہے ہیں۔ اہل خانہ میں بیمار والد، والدہ ، بیٹے او ربھائی شامل ہیں۔ یہ اطلاع عرب صحافی محمد العرف نے دیتے ہوئے بتایا کہ حوثی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے اہل خانہ کو سعودی عرب اس لئے بھیجا تھا کیونکہ اسے حوثیوں پر بھروسہ نہیں جبکہ سعودی عرب کے انسانیت نواز کردار سے اسے یقین تھا کہ اس کے اہل خانہ محفوظ ہاتھوں میں ہوں گے۔

شیئر: