Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹو کی سب سے بڑی جنگی مشقیں

اوسلو...دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔ ان جنگی مشقوں میں نیٹو کے29 رکن ممالک سے 50 ہزار فوجی شرکت کریں گے۔ 250 جنگی طیارے اور 60 جنگی بحری جہار بھی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ جنگی مشقیں 7  نومبر تک جاری رہیں گی۔ یہ مشقیں ناروے کی روس کے ساتھ سرحد کے قریب ہو رہی ہیں۔ نیٹو کی مشترکہ فوجی کمانڈ کے سربراہ امریکی نیوی ایڈمرل جیمز فوگو نے کہا ہے کہ جنگی مشقوں سے یہ واضح کرنا ہے کہ دفاعی اتحاد کسی بھی حملے کی صورت میں دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

شیئر: