Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:پاک و ہند فائنل میں ٹکرائیں گے

مسقط : ہند نے جاپان کو دوسرے سیمی فائنل میں 2کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔ آج سلطان قابوس ہاکی اسٹیڈیم عمان میں ہند کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ 6ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم ملائیشیا کوہرا کر پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ گرین شرٹس ایونٹ کے آخری معرکے میں ہند سے راونڈ لیگ کی شکست کا بدلہ چکانے کیلئے تیار ہیں۔ راونڈ لیگ کے میچ میں ہند نے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا تھا اور ایک گول کے جواب میں 3گول سے میچ جیت لیا تھا جبکہ جاپان کے ساتھ پاکستان نے میچ برابر کھیلا تھا۔پاکستان ٹیم کے مینجر حسن سردار نے ہند کے خلاف فائنل میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے البتہ دونوں ٹیموں کے زیادہ سے زیادہ میچ ہونے چاہئیں۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: