Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب فوج بھجوانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس یں ملکی صورت حال پر بحث جاری ہے۔ اس دوران اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وضاحت قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق باتیں افواہ ہیں، ہم ان خبروں کی تردید کرتے ہیں جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر خارجہ کی وضاحت قبول کریل۔
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی طیارہ آنے کی خبر لغو، بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان نہیں آیا۔ شاہ محمود قریشی نے سعودی بیل آؤٹ پیکیج پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فوج بھجوانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ سعودیہ نے مدد کے بدلے فوج کا تقاضا نہیں کیا اور نہ ہی مالی امداد کے لیے کوئی شرائط رکھی گئی ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جو اسرائیل کی جہاز کی وضاحت دی ہے ، ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  شاہ محمود قریشی ذمے دار شخص ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -فائرنگ کے ملزم کی جرگے میں فائرنگ‘ 4 ہلاک

شیئر: