Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں 2 چینی خفیہ ادارے کے 2 اہلکاروں پر فرد جرم

 واشنگٹن ۔۔۔امریکہ میں چین کے خفیہ ادارے کے 2 اہلکاروں زاہ رونگ اور چائی مینگ سمیت 10 افراد پر جیٹ طیاروں کے انجن کی تیاری سے متعلق خفیہ معلومات چوری کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ۔ رونگ اور مینگ چین کا وزارت دفاع کی’ ’فارنر انٹیلی جنس ونگ‘‘ سے تعلق ہے۔چینی ا ہلکاروں کے سمیت جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اْن میں چین کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی نگرانی میں کام کرنے والے 6  ہیکرز اور فرانس کی ایک کمپنی کے لیے کام کرنے والے 2 ملازمین شامل ہیں۔ ان افراد نے 2010 سے 2015 کے درمیان حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ان افراد پر ایک درجن سے زائد کمپنی کے کمپیوٹرز ہیک کرنے کا الزام تھا تاہم سوائے کیپسٹون ٹربائن کارپویشن کے کسی اور کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ان افراد نے جیٹ طیاروں کے انجن کی تیاری سے متعلق معلومات چرائی تھیں تاکہ بناء کسی ریسرچ اور اضافی اخراجات کے چین میں انجن تیا کرلیے جائیں۔

شیئر: