Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ کمپنی نے فولڈایبل فون سے پردہ اٹھا دیا‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ سان فرانسسکو میں سام سنگ کی ڈویلپر کانفرنس کے دوران اس فون کی پہلی جھلک پیش کی گئی۔ فون میں استعمال کی جانے والی ڈسپلے ٹیکنالوجی کو انفینٹی فلیکس ڈسپلے نام دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین بآسانی اسکرین کو کھول اور بند کر سکتے ہیں۔فون کے اسکرین مکمل کھلنے کے بعد ایک ٹیبلٹ جبکہ بند ہونے کے بعد اسمارٹ فون کی شکل اختیار کرتی ہے۔ٹیبلیٹ کی شکل میں ڈسپلے کا سائز 7.3 انچ جبکہ اسمارٹ فون کی شکل میں 4.58 انچ ہوگا۔ کمپنی کا دعوی ہے اس فون کی بیٹری لائف گیلیکسی اسمارٹ فونز جتنی ہی ہو گی۔اس فون میں بیک وقت تین اپلیکشنز کو چلانا ممکن ہوگا جسے سام سنگ نے ملٹی ایکٹیو ونڈو کا نام دیا ہے۔ڈیوائس کو تاحال حتمی شکل میں پیش نہیں کیا گیا اور عین ممکن ہے کمپنی اسے نئے فون کی صورت میں پیش کرتے وقت اس میں بیزل کی تعداد کو مزید کم کرے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کی پروڈکشن آئندہ چند دنوں میں شروع کردی جائے گی۔
 

شیئر: